بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پروفیشنل فٹبال ٹیم کا حصہ بن گئے، ڈورنڈ کپ میں ڈیبیو کے لیے تیار

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کو فٹبال کلب ممبے ایف سی نے ڈورنڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ٹائیگر شروف فٹبال کھیلنے کے شوق اور اپنی مہارت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی خاصے مقبول ہیں۔ ان کی فٹبال کھیلتے ہوئے کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں انہیں مہارت سے کھیلتے دیکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار ممبے ایف سی کی ٹیم کے ساتھ باقاعدہ تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں گروپ مرحلے کے کسی میچ میں میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

ٹائیگر شروف اس کلب کے آغاز سے ہی اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے 2024 میں کلب کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس وقت اس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈورنڈ کپ بھارت کے اہم فٹبال ٹورنامنٹس میں شمار ہوتا ہے۔ ٹائیگر شروف کی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد ان کے مداحوں میں ان کے ممکنہ پروفیشنل فٹبال ڈیبیو کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں