ایک معروف ہیلتھ ویب سائٹ کے مطابق درج ذیل آٹھ غذائی اشیاء اگر مستقل بنیادوں پر استعمال کی جائیں تو ان سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں:
1. بیریز بلیو بیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو آنکھوں کے پٹھوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، یادداشت کو سہارا دیتے ہیں اور کم گلیسیمک انڈیکس کی بدولت خون میں شکر کی سطح پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔پاکستان میں بلیوبیری کم ملتی ہے، البتہ سٹرابیری اپنے موسم میں عام ملتی ہے، جبکہ چیری کو بھی فوائد کے اعتبار سے بیریز ہی میں گنا جاتا ہے جبکہ ہمارے دیسی پھل بیر کو بھی بیریز ہی کی ایک قسم گردانا جاتا ہے۔
2. چقندر
چقندر یعنی بیٹ روٹ دماغ تک خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے، بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہوتا ہے اور اس میں موجود نباتاتی نائٹریٹ … آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بناتا ہے جو بصارت اور ذہنی کارکردگی کے لیے مفید ہے۔ اسے سلاد میں بھی لے سکتے ہیں اور جوس بھی استعمال ہوسکتا ہے۔
3. کدو کے بیج
کدو کے بیج … میگنیشیم، زنک اور نباتاتی اومیگا-3 فیٹی ایسڈز فراہم کرتے ہیں جو خون میں شکر کی سطح کو منظم رکھنے، یادداشت کو بہتر بنانے اور آنکھوں کی صحت کو سہارا دینے میں مدد دیتے ہیں۔
4. پالک
پالک میں لُوٹین اور زیآکسانتھین ہوتے ہیں جو بصارت کی تیزی میں بہتری لاتے ہیں، اس کے علاوہ میگنیشیم اور فولک ایسڈ دل کی صحت، یادداشت اور بلڈ پریشر کو بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
5. ہلدی والا دودھ
یہ "سنہری دودھ” کے نام سے مشہور ہے۔ اس میں موجود کرکومن سوزش کو کم کرنے، خون میں شکر کو متوازن رکھنے، اور عمر یا آکسیڈیٹیو دباؤ سے پیدا ہونے والے دماغی و بصری نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
6. دار چینی
دار چینی انسولین کی حساسیت بڑھا کر خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے، اور دماغ و آنکھوں میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے۔ اسے گرم یا ٹھنڈے دونوں طرح کے کھانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
7. آملہ
یہ وٹامن C سے بھرپور ہوتا ہے جو آنکھوں میں کولیجن کی افزائش، یادداشت کو بہتر بنانے، اور بلڈ پریشر و شکر کو مستحکم رکھنے میں مؤثر ہے۔
8. پانی
جسم کو مناسب ہائیڈریٹ رکھنے سے آنکھوں میں نمی برقرار رہتی ہے، اعصابی صحت بہتر ہوتی ہے، بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے، اور گلوکوز کی منتقلی بہتر ہو جاتی ہے۔ اس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔