آج مالیاتی فراڈ کیس میں سزا سنائی جائے گی
امریکی سپریم کورٹ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مالیاتی فراڈ کیس میں کارروائی معطل کرنے کی درخواست 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے مسترد کر دی ہے، جس کے بعد آج انہیں سزا سنائی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروبار میں جعلسازی کے جرم میں سزا دی جائے گی، جس سے وہ امریکہ کی تاریخ میں صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم قرار پائیں گے۔ تاہم، عدالتی کارروائی میں ان کی ذاتی طور پر پیشی لازمی نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں سزا سنانے والے جج کو تبدیل کرنے اور سزا سنانے کے فیصلے کو حلف برداری کی تقریب تک مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔