پوپ کی وفات کے بعد کون سے رسومات ہوتے ہیں اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟

دنیا بھر کے 1.3 ارب کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسسکے انتقال کے بعد ویٹی کن میں صدیوں پرانی روایات کا آغاز ہو جاتا ہے، جن میں مقدس حلف، خفیہ ووٹنگ، سوئی دھاگے سے بیلٹ کو پرونا، اور سیاہ یا سفید دھواں شامل ہے، جو دنیا کو نئے پوپ کی موجودگی یا عدم موجودگی کی اطلاع دیتا ہے۔
جب پوپ وفات پا جاتا ہے تو ایک خاص مرحلہ شروع ہوتا ہے جسے ‘سیدے واکانتے’ یعنی ‘خالی تخت’ کہا جاتا ہے۔ اس دوران کیمرلینگو، جو کہ ویٹی کن کے منتظم ہوتے ہیں، پوپ کی وفات کی تصدیق کرتے ہیں اور پوپ کی رہائش گاہ کو سیل کر دیتے ہیں۔ یہ عہدہ فی الحال کارڈینل کیون فیرل کے پاس ہے۔

پوپ کاجنازے اور تدفین
پوپ کی وفات کے بعد ان کی میت سینٹ پیٹرز باسیلیکا منتقل کی جاتی ہے جہاں عوامی دیدار کیا جاتا ہے۔ چوتھے سے چھٹے دن کے درمیان تدفین لازمی ہوتی ہے۔ اس کے بعد ‘نووینڈئیالی’ یعنی ‘نو روزہ سوگ’ منایا جاتا ہے۔ پوپ فرانسس نے حال ہی میں اپنی آخری رسومات سادہ بنانے کی ہدایت دی تھی اور وہ ویٹی کن کے بجائے سینٹ میری میجر باسیلیکا میں دفن ہونا چاہتے تھے۔

کون نیا پوپ منتخب کر سکتا ہے؟
صرف وہ کارڈینلز جو 80 سال سے کم عمر ہوں، ووٹ ڈالنے کے اہل ہوتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 120 ووٹرز کی اجازت ہے۔ اگرچہ کوئی بھی بپتسمہ یافتہ رومن کیتھولک مرد پوپ بن سکتا ہے، لیکن 1378ء سے صرف کارڈینلز کو ہی چُنا گیا ہے۔

ووٹنگ کا طریقہ
سِسٹین چیپل میں خفیہ ووٹنگ ہوتی ہے، جہاں کارڈینلز ‘الیگو ان سمموم پونٹیفیس'(میں اعلیٰ پوپ کے طور پر منتخب کرتا ہوں) لکھے بیلٹ پر ووٹ ڈالتے ہیں۔ اگر دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہو تو بیلٹس کو سوئی اور دھاگے سے پرونے کے بعد جلا دیا جاتا ہے۔
سیاہ دھواں اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ ،انتخاب نہیں ہوا، جبکہ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کی خوشخبری دیتا ہے۔ دھویں کے رنگ میں ابہام نہ ہو، اس لیے خاص کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی گھنٹیاں بھی بجائی جاتی ہیں۔

نیا پوپ کیسے متعارف ہوتا ہے؟
جب نیا پوپ منتخب ہو جاتا ہے اور وہ انتخاب قبول کر لیتا ہے تو سینٹ پیٹرز اسکوائر کی بالکونی سے ‘حبیمس پاپم’ یعنی ‘ہمارے پاس پوپ ہے!’ کا اعلان کیا جاتا ہے، جس کے بعد نیا پوپ اپنا پہلا عوامی خطاب اور دعائیہ کلمات پیش کرتا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں