اجازت کے بغیر حج کرنا سنگین شرعی خلاف ورزی ہے: مفتی اعظم سعودی عرب

مفتی اعظم سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ اجازت کے بغیر حج کرنا ایک سنگین شرعی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس سے نظام اور مفاد عامہ کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ متعلقہ حج حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنا حکمران کے احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے اور خالص شریعت کے منافی ہے۔

الشیخ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی اجازت کے بغیر حج کرتا ہے وہ مذہبی گناہ کا مرتکب ہوتا ہے کیونکہ اس سے امن عامہ کو نقصان پہنچتا ہے اور شریعت کے ان مقاصد کو نقصان پہنچتا ہے جن کا مقصد نظم و ضبط کو برقرار رکھنا، افراتفری کو روکنا اور لوگوں کے مفادات کو حاصل کرنا ہے۔

عودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ سعودی عرب کی سینئر سکالرز کی کونسل کے چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی برائے علمی تحقیق و افتا کے صدر بھی ہیں۔ان کاکہناہےکہ خاص طور پر عبادات کے لیے سرکاری اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے سکیورٹی اور صحت کے حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ ہدایات پر عمل درآمد میں ناکامی حاجی کو قانونی جوابدہی سے دوچار کر سکتی ہے اور حج کے مقصد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں