تاشقند: مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) کے پاکستانی کھلاڑی شاہزیب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
شاہزیب خان نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور اب وہ چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
فائنل میچ کل 24 مئی کو دوپہر 12 بجے تاشقند میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستانی شائقین کی نظریں شاہزیب خان کی کامیابی پر مرکوز ہوں گی۔
کھیلوں کے حلقوں نے شاہزیب خان کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے لیے ایشین اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔