‘پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا’، امریکی صدر کی پاکستان کو غزہ ‘بورڈ آف پیس’ کا حصہ بننے کی دعوت

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے مجوزہ ‘بورڈ آف پیس’ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو غزہ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔

یہ ‘بورڈ آف پیس’ ایسے وقت تشکیل دیا جا رہا ہے جب صدر ٹرمپ کا غزہ سے متعلق 20 نکاتی امن منصوبہ دوسرے مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دو سالہ اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ شدید تباہی کا شکار ہو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی خود کو اس بورڈ کا چیئرمین قرار دے چکے ہیں اور فلسطینی علاقے میں معاشی ترقی کے ایک متنازع وژن کو فروغ دے رہے ہیں۔

امریکا نے تقریبا 60 ممالک کے سربراہان کو اس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، جن میں ترکیہ، مصر، ارجنٹینا، انڈونیشیا، اٹلی، مراکش، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ تاہم بورڈ کے چارٹر میں غزہ کا نام براہِ راست شامل نہیں کیا گیا۔

جمعے کے روز صدر ٹرمپ نے اپنے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، برطانیہ کے سابق وزیرِاعظم ٹونی بلیئر، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور اپنے قریبی مشیروں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کو اس پینل کا حصہ نامزد کیا

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں