بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ہونے والا سلوک دیکھ کر وہ غصے سے کھول رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نصیر الدین شاہ نے طلبہ کے خلاف کارروائی کرنے والے نقاب پوش پولیس اہلکاروں کا موازنہ امریکی امیگریشن ادارے آئی سی ای کے ایجنٹس سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھوں میں ڈنڈے اور چہروں پر نقاب لیے اہلکاروں کو اپنے بچوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
اداکار نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی ملک کی قیادت ایک جاہل شخص کے ہاتھ میں ہو تو وہ چاہتا ہے کہ پورا معاشرہ بھی اسی طرح ناسمجھ، نااہل اور بے رحم بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والا ظلم دیکھ کر ان کا دل بھرا ہوا ہے۔
نصیر الدین شاہ نے احتجاج کرنے والے طالب علموں سے ہمت نہ ہارنے اور اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ طلبہ کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کی حمایت میں کھڑے ہیں۔
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والا سلوک فراموش نہیں کیا جائے گا اور سب کچھ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیرِ