میری توجہ موسیقی، ثقافت کے فروغ اور مثبت پیغام دینے پر ہے، نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتا ہوں، دلجیت دوسانجھ

دلجیت سنگھ نے اپنے جاری عالمی ٹور کے دوران تنقید اور شناخت سے جڑے مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

کینیڈا میں ایک پرفارمنس کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلجیت نے کہا کہ انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے، لیکن وہ اس کے باوجود اپنے راستے پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کام کرنے کے باوجود بعض اوقات انہیں شناخت اور سیاسی معاملات سے متعلق تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے، جو ایک مشکل مگر حقیقت ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے واضح کیا کہ ان کی توجہ موسیقی، ثقافت کے فروغ اور مثبت پیغام دینے پر ہے، اور وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ دلجیت اس وقت اپنے عالمی ٹور کے سلسلے میں مختلف ممالک، خصوصاً شمالی امریکہ میں پرفارمنس دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں