اسرائیل اور ایران کشیدگی: 600 سے زائد غیر ملکیوں کا ایران سے آذربائیجان ہجرت

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد سے 600 سے زائد غیر ملکیوں نے ایران سے ہمسایہ ملک آذربائیجان کا رخ کیا ہے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق سرائیل اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی کے آغاز سے اب تک 17 ممالک کے 600 سے زائد شہریوں کو آذربائیجان کے راستے ایران سے نکالا گیا ہے۔

مہاجرین نے کیسپین سمندر کے ساحل پر واقع استارا چوکی کے ذریعے سرحد عبور کی۔ مہاجرین کو باکو ہوائی اڈے پر منتقل کیا جا رہا ہے اور بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے ان کے آبائی ممالک بھیجا جا رہا ہے۔

انخلاء کیے جانے والوں میں روس، بیلاروس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان کے ساتھ ساتھ جرمنی، اسپین، اٹلی، سربیا، رومانیہ، پرتگال، امریکہ، متحدہ عرب امارات، چین اور ویتنام کے شہری شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں