مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات، امریکہ میں مہنگائی تقریباً دو برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث امریکہ میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح مئی 2023 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اپریل میں کنزیومر پرائس انڈیکس ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.8 فیصد بڑھا، جبکہ فروری میں جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ شرح 2.4 فیصد تھی۔ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہے۔ صرف ایک ماہ کے دوران توانائی کی قیمتیں 3.8 فیصد بڑھ گئیں۔۔

اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف مہنگائی کی بڑی وجہ سمجھے جا رہے تھے، تاہم اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والی اشیا اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث توانائی بحران مہنگائی کا نیا سبب بن گیا ہے۔

امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن اے اے اے کے مطابق امریکہ میں پٹرول کی اوسط قیمت ساڑھے چار ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتیں تقریباً دوگنا ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں