بنگلہ دیش میں خسرہ وبا سے مزید 6 بچے جاں بحق، کل اموات کی تعداد 481 ہو گئی

بنگلہ دیشی محکمہ صحت کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کے باعث مزید 6 بچوں کی موت ہو گئی، جس کے بعد 15 مارچ سے اب تک وبا سے ہونے والی تصدیق شدہ اور مشتبہ اموات کی مجموعی تعداد 481 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈی جی ایچ ایس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 تصدیق شدہ اور 2 مشتبہ اموات رپورٹ ہوئیں، جن کا تعلق بریسال ڈویژن سے تھا۔ اسی دوران خسرہ جیسی علامات میں مبتلا ایک اور بچے کی بھی موت ہوئی، جس سے ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

ادارے نے کہا ہے کہ 15 مارچ سے اب تک خسرہ سے 80 تصدیق شدہ جبکہ 401 مشتبہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران ملک بھر میں خسرہ کے 138 نئے تصدیق شدہ اور ایک ہزار 270 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 15 مارچ سے اب تک خسرہ کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 67 جبکہ مشتبہ کیسز کی تعداد 57 ہزار 856 تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں