معرکہ حق کی سالگرہ، پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں جنوبی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال پر سیمینار کا انعقاد

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پرجنوبی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار کا اہتمام پاک بحریہ کے میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس نے کیا جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف اسٹاف پاکستان نیوی وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تھے۔

اپنے خطاب میں وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی حکمت عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے باعث دشمن اپنے ہی سمندری حدود تک محدود رہا۔

انھوں نے کہا کہ قومی دفاعی حکمت عملی اور مؤثر بیانیے کے لیے عسکری اداروں، جامعات، میڈیا اور سفارتی حلقوں کے درمیان مسلسل تعاون اور روابط ضروری ہیں۔

اس سے قبل استقبالیہ خطاب میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کے صدر ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد خطے کی بدلتی صورتحال میں پاکستان کی دفاعی حکمت عملی اور سفارتی پوزیشن کا حقائق اور شواہد کی بنیاد پر جائزہ لینا اہم ہے۔

سیمینار میں مختلف ماہرین نے جنوبی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں بدلتی ہوئی سیاسی و دفاعی صورت حال پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔

تقریب میں عسکری حکام، سفارتکاروں، ماہرینِ تعلیم، میڈیا نمائندوں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں