امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

امریکی ریاست کینٹکی میں ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے۔ حادثہ لوئس ول محمد علی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں یو پی ایس ایئر لائنز کا کارگو طیارہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد زمین سے ٹکرا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے زمین سے ٹکرانے کے فوراً بعد زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

حادثے کے باعث قریبی علاقے گریڈ لین میں ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایئرپورٹ کے رن وے پر پروازوں کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ انجن میں خرابی یا ایندھن کے اخراج کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو طیارے کے بلیک باکس کے ذریعے حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرے گی۔ حکام نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی

اپنا تبصرہ لکھیں