کابل: دھماکے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ریستوران چلانے والے چینی مسلمان شہری سمیت 7 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک چینی ریستوران کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک چینی شہری سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان کے مطابق، یہ دھماکہ دارالحکومت کے علاقے شہرِ نو میں پیش آیا، جس میں ہلاک ہونے والوں میں ایک چینی شہری اور چھ افغان شہری شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوا۔

کابل کے ایمرجنسی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کے بعد 20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

خالد زردان کے مطابق، ہلاک ہونے والا چینی شہری مسلمان تھا جو اپنی اہلیہ اور ایک افغان پارٹنر کے ساتھ چائنیز نوڈلز کا ریستوران چلا رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریستوران کے باورچی خانے کے قریب ہوا، تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ (داعش) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کابل میں چینی ریستوران کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں