جنیوا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ایران، چین اور روس کے سفیروں نے مشترکہ ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور اس میں زیرِ غور آنے والے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق ایران کے سفیر رضا نجفی، چین کے سفیر لی سونگ اور روس کے سفیر میخائل اولیانوف نے اجلاس کے دوران ان امور کا جائزہ لیا جو بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ملاقات میں جوہری سرگرمیوں، نگرانی کے نظام اور ایجنسی سے متعلق مختلف تکنیکی و سفارتی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تینوں ممالک کے نمائندوں نے آئندہ اجلاس میں باہمی تعاون اور مشترکہ مؤقف سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔