یورپ کے 98.7 فیصد شہروں میں گرمی سے اموات میں ریکارڈ اضافہ

یورپ کے تقریباً تمام شہروں میں گزشتہ صدی کے مقابلے میں گرمی سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ شہری علاقوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات تیزی سے نمایاں ہو رہے ہیں۔

طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی 2026 یورپ سٹیز رپورٹ کے مطابق جنوبی یورپی شہروں میں 2015 سے 2024 کے دوران فی 10 لاکھ آبادی پر گرمی سے متعلق اضافی 132 اموات ریکارڈ کی گئیں، جو 1991 سے 2000 کے عرصے کے مقابلے میں 161 فیصد زیادہ ہیں۔

اس کے برعکس مغربی یورپ کے شہروں میں اسی مدت کے دوران فی 10 لاکھ آبادی اوسطاً 64 اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں، جو براعظم بھر کے اوسط اضافے، یعنی 82 اموات، سے کم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں