حکومت پاکستان نے سماجی کارکن اور معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول اعزاز ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا ہے۔
حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں بے حد عزت افزائی اور عاجزی محسوس کر رہی ہوں کہ مجھے ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ یہ میرے لیے ناقابلِ یقین محسوس ہوتا ہے کہ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے کے 20 سال بعد مجھے یہ اب یہ اعزاز ملا ہے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہ اعزاز اپنے بیٹے، اپنے سامعین، مداحوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے ساتھ بانٹتی ہوں جو برسوں سے اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔ میں آپ سب کے ساتھ اس سفر کو جاری رکھنے پر بے حد شکر گزار ہوں۔’
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ‘ایک دلچسپ اتفاق یہ بھی ہے کہ اس بار بھی میں نے سرخ لباس ہی پہنا’۔