ہیٹ ویو کے دوران غذائی احتیاط اور حفاظتی تدابیر

شدید گرمی اور ہیٹ ویو میں ٹمپریچر 45-46 سینٹی گریڈ تک پہنچنا نہ صرف جسمانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، بلکہ اس کے اثرات ذہنی اور جسمانی کارکردگی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس دوران جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے، پسینے کے ذریعے پانی کی کمی ہوتی ہے، اور اگر احتیاط نہ کی جائے تو ہیٹ اسٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور دیگر سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں غذا کا انتخاب اور مناسب احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہیں۔

غذائی احتیاطی تدابیر:

1. پانی کا مناسب استعمال:
ہیٹ ویو میں جسم کی پانی کی ضروریات میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے پانی کا بھرپور استعمال کرنا ضروری ہے۔روزانہ کم از کم 8-10 گلاس پانی پینا چاہیے۔ زیادہ پسینے کی وجہ سے اس مقدار کو بڑھانا پڑ سکتا ہے۔
اگر پانی کا ذائقہ زیادہ پسند نہ آ رہا ہو تو لیموں، پودینے اور نمک کے ساتھ پانی کا استعمال کریں تاکہ جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہو۔ او آر ایس بھی استعمال کر سکتے ہیں ،اس میں کئی فلیورز ہیں۔

2. ہائی واٹر کنٹینٹ والی غذائیں:
گرمیوں میں ایسی غذائیں کھائیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔ جیسے کہ:

کھیرا
پانی والی سبزیاں جیسے سلاد پتہ، ٹماٹر
تربوز ، خربوزہ، آڑو (اس کا جوس بھی بنایا جا سکتا ہے )
یہ غذائیں جسم کو نمی فراہم کرتی ہیں اور ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
انار کا جوس پینا فائدہ مند ہے۔ اس سے جسم کی حرارت کو کم کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی توانائی بھی ملتی ہے۔

4. لو پروٹین اور کم چکنائی والی غذائیں:
زیادہ چکنائی والی غذائیں جیسے تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جسم کی حرارت بڑھا سکتی ہیں۔

ہلکی پروٹین والی غذائیں جیسے دالیں، چکن اور مچھلی کھائیں۔

اس کے علاوہ، دہی اور چھاچھ جیسے دودھ کی مصنوعات بھی جسم کو ٹھنڈک پہنچاتی ہیں۔

5. نمک اور الیکٹرولائٹس کا توازن:
گرمی کے موسم میں پسینے کے ذریعے نمک اور دیگر معدنیات کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس لیے احتیاط کریں۔ایک چمچ ہمالیہ نمک نمک پانی یا ناریل پانی میں ملا کر پینے سے جسم میں الیکٹرولائٹس کا توازن برقرار رہتا ہے۔

احتیاطی تدابیر:

1. گرمی میں باہر جانے سے گریز:
شدید گرمی میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں، خاص طور پر دوپہر کے وقت جب سورج کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

اگر باہر جانا ضروری ہو تو ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر کو چھپانے کے لیے ہیٹ یا ٹوپی یا رومال کا استعمال کریں، رومال سے سر کا پیچھے کا حصہ بھی ڈھانپا جا سکتا ہے۔ بائیک چلانے والے ہیلمٹ لازمی پہنیں، یہ دھوپ سے بھی بچائے گا اور اس کا سامنے کا شیشہ تپتی گرم ہوا کو بھی روکے گا۔

2. کمپیوٹر اور الیکٹرانکس کا کم استعمال:
شدید گرمی میں کمپیوٹر یا دیگر الیکٹرانکس کا زیادہ استعمال آپ کے جسم کی حرارت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ ان چیزوں کا کم استعمال کریں تاکہ جسم کا درجہ حرارت متوازن رہ سکے۔

3. ہلکے اور آرام دہ کپڑے پہنیں:
پولیسٹر اور ریشمی کپڑوں سے پرہیز کریں ، قدرے کھلی شرٹ ، ٹی شرٹ پہنیں یا پھر بغیر کلف کے کاٹن کا شلوار قمیص ۔ اس سے آپ کا جسم زیادہ بہتر طریقے سے پسینہ نکالے گا اور ٹھنڈا رہے گا۔

4. ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے ہلکی ورزش:
ہلکی ورزش جیسے تیراکی، چہل قدمی یا یوگا کریں، لیکن اس دوران پانی کا بھرپور استعمال کریں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔

زیادہ تھکا دینے والی ورزش سے گریز کریں کیونکہ اس سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔

5. گرمی کی علامات پر نظر رکھیں:
ہیٹ اسٹروک یا ڈی ہائیڈریشن کی علامات پر فوری توجہ دیں:

سرد پسینے کا آنا
سر درد اور چکر آنا
سانس کا تیز چلنا
پٹھوں میں کھچاؤ

اگر ایسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ٹھنڈے اور سایہ دار جگہ پر آرام کریں اور پانی پیئیں۔
اپنے جسم کے سگنلز کو سنیں، اور گرمی میں خود کو زیادہ سے زیادہ ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رکھنے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں