بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد مشفق الرحیم ایشیا کے دوسرے طویل ترین ٹیسٹ کیریئر رکھنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ کیریئر اب 20 سال 351 دن پر محیط ہو چکا ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کے پاس تھا، جن کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 218 دن تک جاری رہا۔

طویل ترین ٹیسٹ کیریئر رکھنے والے ایشیائی کھلاڑیوں میں بھارت کے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر موجود ہیں، جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال اور ایک دن پر مشتمل تھا۔

واضح رہے کہ مشفق الرحیم بنگلادیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کرکٹر بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں