ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے نئی دہلی میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سفیر سرجیو گور سے ملاقات کی ہے۔
بختیار سعیدوف کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملاقات میں ازبکستان اور امریکہ کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعاون کے ترجیحی شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بیان کے مطابق ملاقات میں سی فائیو پلس ون فارمیٹ کے تحت تعاون، آئندہ مشترکہ تقریبات کی تیاریوں اور موجودہ علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں ازبکستان اور امریکہ کے درمیان کھلے اور اعتماد پر مبنی مذاکرات جاری رکھنے اور عملی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔