براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین

تاریخ وار خبریں

اس-رائیل نے غ-زہ میں ایسے حالات پیدا کیے جو بچوں کی پیدائش میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

25 نومبر 2026
اس-رائیل نے غ-زہ میں ایسے حالات پیدا کیے جو بچوں کی پیدائش میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ غ-زہ میں اس-رائیلی فوجی کارروائیوں اور امدادی پابندیوں کے باعث خواتین کی تولیدی صحت شدید متاثر ہوئی ہے اور بچوں کی پیدائش میں کمی آئی ہے۔ تنظیم نے عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اقدامات کی ممکنہ نسل کشی کے طور پر تحقیقات کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنی نئی رپورٹ جاری کی۔ تنظیم کی سیکریٹری جنرل اگنیس کالامارڈ کے مطابق اکتوبر 2023 سے غ-زہ میں جاری جنگ نے خواتین کی جسمانی، ذہنی اور تولیدی صحت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طبی سہولیات کی تباہی، ادویات کی قلت اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث خواتین کو حمل ضائع ہونے، مردہ بچوں کی پیدائش اور زچگی کے دوران سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ سے پہلے غ-زہ میں مصنوعی طریقے سے حمل ٹھہرانے کے علاج کی کم از کم 9 مراکز موجود تھے، تاہم اب کوئی بھی مرکز یہ سہولت فراہم نہیں کر رہا۔ ہزاروں محفوظ انسانی جنین، بیضے اور تولیدی نمونے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ غ-زہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 2022 کے مقابلے میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران زندہ بچوں کی پیدائش میں تقریباً 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایمنسٹی نے اپنی تحقیق کے لیے خواتین، طبی عملے اور امدادی کارکنوں سمیت 228 افراد کے انٹرویوز کیے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یہ صورتحال اس خدشے کو جنم دیتی ہے کہ بچوں کی پیدائش روکنے والے نتائج دانستہ اقدامات کا حصہ ہو سکتے ہیں، تاہم تنظیم نے تسلیم کیا کہ وہ اس مخصوص ارادے کے بارے میں حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔ سیکریٹری جنرل اگنیس کالامارڈ نے عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس-رائیلی حکام کے خلاف ممکنہ نسل کشی کی تحقیقات میں خواتین کی تولیدی صحت کو پہنچنے والے نقصان اور صنفی بنیادوں پر جرائم کو بھی شامل کرے۔

دوسری جانب اس-رائیلی وزارتِ خارجہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اس-رائیلی ادارے کوگاٹ کے مطابق اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سے غ-زہ میں 27 ہزار ٹن سے زائد طبی سامان اور ادویات پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ خواتین کی صحت سے متعلق مراکز سمیت 35 ہسپتال فعال ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مؤقف ہے کہ طبی امداد پر پابندیاں اور صحت کے نظام کو پہنچنے والا نقصان اب بھی خواتین اور نومولود بچوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

خبر شیئر کریں