بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان کی نئی فلم ’حیوان‘ نے باکس آفس پر نسبتاً کمزور آغاز کرتے ہوئے پہلے دن بھارت میں تقریباً 3 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
پریادرشن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’حیوان‘ ملیالم فلم ’اوپم‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں اکشے کمار اور سیف علی خان مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔
فلم کی نمائش سے قبل دونوں بڑے اداکاروں کی موجودگی کے باعث باکس آفس پر بہتر آغاز کی توقع کی جا رہی تھی، تاہم پہلے دن کی کمائی توقعات کے مقابلے میں محدود رہی۔