ازبکستان میں غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس ادائیگی میں اضافہ، اربوں سوم سرکاری خزانے میں جمع

ازبکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس ادائیگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین اس اضافے کو ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی تیز رفتار ترقی قرار دے رہے ہیں۔

ازبک میڈیا رپورٹس کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل ، گوگل ، میٹا اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے ازبکستان کے سرکاری خزانے میں اربوں سوم ٹیکس جمع کروایا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ازبکستان میں آن لائن سروسز، ڈیجیٹل اشتہارات، موبائل ایپلی کیشنز اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث غیر ملکی کمپنیوں کی آمدنی بڑھی، جس کے نتیجے میں ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ازبکستان میں ڈیجیٹل شعبے کی ترقی ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔ حکومت بھی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں