چین میں خودکار مائننگ ٹرکوں کی کامیاب آزمائش

چین نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والے جدید مائننگ ٹرک تیار کر لیے ہیں جو سخت ترین موسمی حالات میں بھی موثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، ہوانینگ گروپ نے ہواوے ٹیکنالوجیز کی جدید 5G-A ٹیکنالوجی سے لیس 100 خودمختار ٹرک تیار کیے ہیں جو شمالی چین کے خودمختار علاقے منگولیا کی کانوں میں کامیابی سے آپریشنل ہو چکے ہیں۔

یہ خودکار ٹرک نہ صرف خود مختار طریقے سے مواد لوڈ اور ان لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ دشوار گزار کانوں میں بغیر کسی انسانی مداخلت کے مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ حکومتی حمایت یافتہ اس منصوبے کا مقصد کان کنی کے عمل کو زیادہ محفوظ اور موثر بنانا ہے، جس سے مزدوروں کی حفاظت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں