51 سالہ شخص اپنی معذور ماں کو کمر پر لاد کر دنیا گھمانے کی مشن پر

چین کے صوبہ سیچوان سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ شائے وانبین کو اس کے انوکھے اور محبت بھرے عمل کے لیے سراہا جا رہا ہے۔ شائے وانبین اپنی معمر اور معذور ماں کو کمر پر لاد کر مختلف علاقوں کا سفر کرتے ہیں تاکہ ان کی والدہ دنیا کے مختلف مناظر دیکھ سکیں۔

حال ہی میں دونوں نے چینی شہر Chengdu کے تاریخی قصبے Huanglongxi کا دورہ کیا، جہاں شائے وانبین نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک حادثے کے باعث چار سال سے وہیل چیئر تک محدود ہیں، اور تب سے وہ اپنی والدہ کو سیاحت کے لیے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

شائے وانبین نے بتایا کہ وہ سفر کے دوران دونوں طریقے، وہیل چیئر اور روایتی چینی پٹی کا استعمال کرتے ہیں، کیونکہ بعض اوقات راستے ایسے ہوتے ہیں جہاں وہیل چیئر کے ساتھ سفر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک خاتون سیاح نے شائے وانبین اور ان کی والدہ کی تصاویر اور ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں دونوں کی محبت اور محنت کو سراہا گیا۔ خاتون نے کہا کہ "شائے وانبین اپنی ماں کے ساتھ محبت میں بہت مخلص دکھائی دیتے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب وہ اپنی ماں کو کمر پر لاد کر سفر کر رہے ہیں۔”

شائے وانبین نے کہا، "یہ میرے لیے کوئی خاص کام نہیں، بلکہ یہ میرے بیٹے ہونے کا فرض ہے۔” انہوں نے بتایا کہ جو پٹی وہ اپنی والدہ کو کمر پر لاد کر سفر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہ وہی ہے جو کچھ سال پہلے ان کی والدہ اپنے پوتے پوتی کو لاد کر چلنے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔

اگرچہ اس عمل کے دوران شائے وانبین کو کمر میں تکلیف کا سامنا بھی ہوتا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ "اگر ممکن ہوا تو میں اپنی ماں کو مزید دور دراز کے علاقوں میں لے جا کر زیادہ سے زیادہ دنیا دیکھنے کی کوشش کروں گا۔”

شائے وانبین کی محبت اور عزم نے نہ صرف چینی سوشل میڈیا بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا ہے، جو ایک بیٹے کی بے لوث محبت اور قربانی کو سراہتے ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں