بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ جمعہ کے روز مارکیٹ مسلسل دوسرے دن مندی کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں 83 ارب ڈالر کا سرمایہ مارکیٹ سے نکل گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔ اس صورتحال نے سرمایہ کاروں کو شدید بے یقینی سے دوچار کر دیا ہے۔
جمعرات کو انڈیکس میں 0.5 فیصد کمی ہوئی تھی، اور اس ہفتے مجموعی طور پر 1.3 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس سے تین ہفتوں کی لگاتار بہتری کا سلسلہ ختم ہو گیا — جو اس سال کا سب سے طویل مثبت رجحان تھا۔
پروفٹ مارٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ اویناش گورک شیکر نے کہا:
“اتنی شدت کی کشیدگی میں مقامی مارکیٹ میں اضطراب فطری ہے، کیونکہ پاکستان کی مزید جوابی کارروائیاں اس تنازع کو مکمل جنگ میں بدل سکتی ہیں۔”