نارنگ منڈی کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک اور بھارتی ڈرون کو مار گرایا ہے، جو لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب سرحدی گاؤں جے سنگھ والا، ضلع شیخوپورہ میں گر کر تباہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ڈرون گرنے کے بعد معمولی دھماکہ ہوا جس سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کی حدود میں کسی قسم کی ڈرون پرواز یا دھماکے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ڈرون کی کارروائی محدود رہی اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملکی خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں