شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کی کاسٹ میں ارشد وارثی کی انٹری

بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ سے متعلق ایک اور بڑی خبر سامنے آ گئی ہے، فلم کی کاسٹ میں انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار ارشد وارثی کی شمولیت نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا باقاعدہ اعلان ہوتے ہی فلم بینوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ بنائی تھی۔ ’کنگ‘ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس فلم کے ذریعے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اپنا فلمی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جسے فلمی حلقوں میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ارشد وارثی کو بھی فلم میں ایک اہم کردار کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کے کردار کے حوالے سے تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں، لیکن ان کی موجودگی فلم میں مزاح اور گہرائی کا نیا رنگ بھر سکتی ہے۔ شاہ رخ اور ارشد وارثی اگرچہ طویل عرصے سے دوست ہیں، مگر یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے 2005 میں ارشد وارثی کی فلم ’کچھ میٹھا ہو جائے‘ میں مہمان اداکار کے طور پر کام کیا تھا۔

فلم ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند کی مارفلکس پکچرز کے تحت بنائی جا رہی ہے، جس میں ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور مداح بے صبری سے ٹریلر اور مزید اپ ڈیٹس کے منتظر ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں