دنیا کی پہلی گاڑی جو الٹی بھی دوڑ سکتی ہے

میکمورٹری (McMurtry) نامی کمپنی نے "اسپیرلِنگ” (Spéirling) نامی ایسی انوکھی الیکٹرک ہائپر کار تیار کی ہے جو نہ صرف آگے بلکہ الٹی سمت میں بھی دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دنیا کی پہلی گاڑی ہے جسے جدید ترین فین ٹیکنالوجی کے ذریعے الٹا چلایا جا سکتا ہے۔ اس حیران کن کامیابی کو ایک خصوصی تجربے کے دوران پیش کیا گیا، جہاں اس گاڑی کو ایک خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ٹریک پر "ڈاؤن فورس آن ڈیمانڈ موڈ” میں چلایا گیا۔ اس موڈ میں گاڑی کے اندر نصب طاقتور پنکھے ایک ویکیوم پیدا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے گاڑی جس بھی سطح پر ہو، اس سے چپک جاتی ہے — حتیٰ کہ چھت پر بھی۔

تجربے کے دوران اسپیرلنگ گاڑی کو ٹریک پر کھڑا کیا گیا، اور پھر وہ ٹریک آہستہ آہستہ 180 ڈگری پر گھوم گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹی ہو گئی لیکن اپنی جگہ سے نہ ہلی۔ بعد ازاں ڈرائیور نے اسے الٹی حالت میں کچھ فاصلے تک دوڑایا، جو اس ٹیکنالوجی کی کامیابی کا عملی مظاہرہ تھا۔ 1000 ہارس پاور اور 1.2 ٹن وزن رکھنے والی یہ گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے کسی بھی سطح پر چپکایا جا سکتا ہے۔

اگرچہ فی الحال اس گاڑی کو عام فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی یہ ریسنگ ٹریک پر دستیاب ہے، تاہم کمپنی کے مطابق یہ محض آغاز ہے۔ اگر کوئی شوقین فرد اسے خریدنا چاہے تو اس کی قیمت 10 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کا کامیاب مظاہرہ مستقبل میں گاڑیوں کی دنیا میں ممکنات کے نئے در کھولتا ہے، اور یہ جدید فین ٹیکنالوجی خودکار گاڑیوں کے سفر میں ایک انقلابی قدم ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں