ہوا سے پانی حاصل کرنے والی جدید ٹیکنالوجی متعارف

پانی کی قلت کا شکار ممالک، بشمول پاکستان، کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں جدید سائنسی پیش رفت کے تحت ہوا میں موجود بخارات سے پانی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے۔

امریکی کمپنی آٹوکو کے ماہرین نے ایک ایسا جدید مادہ ایجاد کیا ہے جو فضا میں موجود آبی بخارات کو جذب کرکے پانی میں تبدیل کر سکتا ہے۔ یہ نظام اتنا مؤثر ہے کہ صرف ایک سولر پینل کی مدد سے روزانہ 3 ہزار لیٹر پانی پیدا کیا جا سکتا ہے، جو خاص طور پر پانی کی شدید قلت والے علاقوں، جیسے صحرائے تھر، کے لیے انقلابی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فضا میں زمین کی خشکی سے 7 گنا زیادہ پانی موجود ہے، اور یہی پانی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے قابلِ استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ آٹوکو اس نظام کو تجارتی پیمانے پر تیار کر رہی ہے تاکہ دنیا بھر کے ممالک اس کا استعمال کر سکیں۔

یہ جدید سسٹم پاکستان سمیت ان تمام ممالک کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگا، جو پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں