بیٹے کی شادی میں مرے ہوئے باپ کی شرکت، ویڈیو وائرل

جنوبی ہندوستان میں ایک انوکھا اور جذباتی لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے مرحوم والد کو "زندہ” کرکے شریک کر دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تخلیق کیے گئے اس ناقابلِ یقین منظر نے حاضرین کو اشکبار کر دیا۔

یہ منظر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تخلیق کیا گیا، جس میں مرے ہوئے باپ کو شادی کے لمحات میں حقیقت کے قریب ترین انداز میں شامل کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا کا مرحوم والد آسمان سے اتر کر تقریب میں آتا ہے، اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملاقات کرتا ہے، ان کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتا ہے، کھانے میں شریک ہوتا ہے، اور پھر آسمان کی طرف واپس چلا جاتا ہے۔

یہ جذباتی منظر دیکھ کر تقریب میں موجود مہمانوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ دلہا کے والد کی وفات ان کی شادی سے قبل ہو چکی تھی، لیکن بیٹے نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسا ناقابلِ فراموش لمحہ تخلیق کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اسے "جدید ٹیکنالوجی کا شاندار اور دل چھو لینے والا استعمال” قرار دیا۔ کچھ صارفین نے اسے مصنوعی ذہانت کا "جذباتی پہلو” کہا، جو صرف تکنیکی ترقی تک محدود نہیں بلکہ انسانی احساسات کو بھی نئی جہت فراہم کر رہا ہے۔

مصنوعی ذہانت، جو کمپیوٹر سائنس کی ایک جدید شاخ ہے، روز بروز زندگی کے مختلف شعبوں میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ امریکی کمپیوٹر سائنسدان جان میکارتھی کو AI کا بانی تصور کیا جاتا ہے، جنہوں نے 1956 میں ڈارٹ ماوتھ کانفرنس کے ذریعے اس میدان کی بنیاد رکھی۔

حالیہ برسوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال سائنسی تحقیق، کاروبار، صحت اور دیگر صنعتوں میں بے پناہ بڑھا ہے، لیکن جنوبی ہندوستان میں پیش آنے والا یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی نہ صرف سہولت فراہم کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبات اور رشتوں کو بھی نئی معنویت دے رہی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں