صدر ٹرمپ نے یوکرین کی مدد روک دی

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ، صدر ٹرمپ نے یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روک دی ہے۔
وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدے دار نے انہیں ای میل میں بتایا ہے کہ، صدر ٹرمپ یوکرین کو ملنے والی امریکی مدد روک کر اس کا جائزہ لینا چاہ رہے ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے یہ کسی حل میں معاون ہو۔ امریکی عہدے دار کے مطابق، صدر ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر واضح رائے رکھتے ہیں اور ان کی توجہ امن پر ہے۔
یاد رہے کہ، اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے پیر کو یوکرین کے ساتھ نایاب معدنیات کے لیے معاہدے کو امریکہ کی یوکرین کے لیے حمایت جاری رکھنے کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ، وہ اس معاملے پر منگل کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں اعلان کریں گے۔ اسی روز یوکرینی صدر، زیلنسکی نے کہا تھا کہ، ان کا ملک امریکہ کے ساتھ نایاب معدنیات پر معاہدے کے لیے تیار ہے اور انہیں یقین ہے کہ، وہ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات بحال کر سکتے ہیں۔
مبصرین کے مطابق، یوکرین کی مدد روکنے کا اشارہ دراصل صدر زیلنسکی پر دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے، تاکہ وہ ٹرمپ کے پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں