وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کرکے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
فزیکل تصدیق کے بعد مارچ کے آخر تک صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع کی جائے گی، جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم انسٹالیشن کا پہلا فیز مکمل ہوگا۔
سولر پینل سکیم کے تحت پہلے فیزمیں 94483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے،صوبہ میں ماہانہ 100اور200 یونٹ تک بجلی صرف کرنیوالے صارفین کیلئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائےگا۔
فری سولر پینل سکیم کیلئے 861000 صارفین نے اپلائی کیا، سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا۔
0.55کلوواٹ کے 47182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47301 سسٹم انسٹال کیے جائیں گے، صارفین کی معاونت او ررہنمائی کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔