حالیہ برسوں میں پیلیٹس ورزش کو ایک معجزاتی ورزش کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس اثر والی ورزش سے پٹھے لمبے ہو جاتے ہیں، جس سے جسم لمبا اور پتلا نظر آتا ہے۔ تاہم، ماہرین اس دعوے سے متفق نہیں ہیں۔
دی گارڈین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی پٹھوں کے ریشوں کو کھینچ کر لمبا کرنے کے شواہد بہت کم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ممکن بھی ہو تو اس کے لیے پٹھوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنا پڑے گا، جو پیلیٹس میں نہیں ہوتا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب لچک بڑھتی ہے تو پٹھے لمبے نظر آ سکتے ہیں، جو کہ وزن یا ریفارمر پیلیٹس میں ہلکی مزاحمت کے ساتھ کھینچنے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ پٹھوں کی لمبائی میں اضافے کا نتیجہ نہیں ہے، بلکہ حرکت کی حد میں اضافہ ہے۔ جسم کھینچنے کی پوزیشن میں تکلیف کو بہتر طور پر برداشت کرنے لگتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پیلیٹس کرنے سے زیادہ کیلوریز نہیں جلتی ہیں۔ تاہم پیلیٹس کو ورزش کی ایک بہترین شکل سمجھاجاسکتا ہے۔