ازبک صدر مملکت نے فوج کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کا حکم دیدیا

ازبکستان کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف شوکت میرزایوف نے سوموار کے روز ملکی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے منعقدہ اہم ترین اجلاس کی صدارت کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر دفاع نے فوج کی جنگی تیاری اور صلاحیتوں کو بڑھانے ، فوجی یونٹس اور فارمیشنز کی تیاریوں اور انہیں جدید ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سےلیس کرنے سمیت دفاعی صنعت کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

صدر مملکت شوکت میرزایوف نے فوجی کی جنگی صلاحیتوں اور اس کے عملے کی اخلاقی و روحانی تربیت کےساتھ ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان کو جدید بنانے سمیت دفاعی صنعت کے اداروں کی ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے جنگی اور عملی تربیتی اقدامات میں تیزی لانے ، فوجی افسران اور انجینئرنگ و تکنیکی عملے کی پیشہ وارانہ تربیت کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس کے اختتام پر صدر مملکت نے مسلح افواج کی ترقی ، ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں ۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں