گرین لینڈ کے شہریوں نے امریکا میں شمولیت کی مخالفت کر دی

گرین لینڈ کے امریکا میں شامل ہونے یا نا ہونے سے متعلق شہریوں کی رائے سامنے آگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے حلف اٹھانے سے قبل اور اس کے بعد بھی ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ، اور اس کیلئے سخت ٹیرف عائد کرنے اور طاقت کا استعمال کرنے کے ارادے کا بھی اظہار کیا تھا ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس خطے میں معدنیات اور تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جس کے باعث امریکی صدر اسے امریکا میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ سروے میں امریکا کے ساتھ شامل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے گرین لینڈ کے شہریوں سے ان کی رائے پوچھی گئی ۔

سروے میں گرین لینڈ کے شہریوں کی اکثریت یعنی 85 فیصد نے امریکا کے ساتھ شمولیت کی مخالفت کی ہے ۔ صرف 6فیصد رہائشیوں نے امریکا میں شمولیت کی حمایت کی جبکہ 9 فیصد نے اس حوالے سے کسی بھی رائے کا اظہار نہیں کی ۔

سروے کے مطابق گرین لینڈ کے 45 فیصد رہائشی خطے میں صدر ٹرمپ کی غیر معمولی دلچسپی کو خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ 43 فیصد اسے ایک موقع سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کے اس خودمختار خطے کی کل آبادی 57 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں