پاکستان میں اپریل تک 5 جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کا امکان

پاکستان نے رواں برس اپریل تک فائیوجی ٹیکنالوجی لانچ کرنےکی ٹھان لی ،حکومتی رعایت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مالی دباؤ کم ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

حکومت کے اپریل تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کرنےکےمنصوبہ پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےکئی چیلنجز کی نشاندہی کی ہے ، پی ٹی اے کا کہنا ہے ، 5 جی پر منتقلی کیلئے مہنگی فائبر ، اسمال سیلز سائٹس اورموبائل ٹاورز پر جدید آلات لگانا پڑیں گے،جس کیلئےموجودہ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر میں وسیع سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔ جبکہ منصوبے کی تکمیل کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی مقررہ مدت میں واپسی بھی چیلنج ہو گی ۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی پر منتقلی سے شہری علاقے تو جلد ہی مستفید ہوسکیں گے،تاہم دیہی علاقوں کے اس حوالے سے پیچھےرہ جانے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ٹی اے لائنسنگ عامر شہزاد کہتے ہیں ، انفراسٹرکچر کی ڈیپلائمنٹ ہے ، اسکی کاسٹ بہت زیادہ ہےکیونکہ ہر ٹاور تک فائبر کنکٹیویٹی پہنچانا ہو گی ، اسکے اوپر نیا ایکؤپمنٹ لگانا ہے جس کے اوپرفائیو جی کی لیئرہوگی ، اسکے لئے آپکے ہینڈ سیٹ روئٹرز ، سوئچز ان سب کی ایک قیمت ہے اور پھر آپ یوز کیس جو بھی ٹیلی کام آپریٹر ہے اس میں انوسٹمنٹ کرے گا تو وہ یہ دیکھے گا کتنے لوگ اسکو افورڈ کرسکتے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق حکومتی رعایت اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مالی دباؤ میں کمی کر کے تیز ترین ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اس نئے دور میں قدم رکھا جا سکتا ہے ۔

فائیو جی ٹیکنالوجی کیا ہے؟ اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

فائیو جی  کی مدد سے آپ لائیو اسٹریمنگ سےایک اسٹیپ آگے چلےجائینگے،اس کے اندر انٹرنیٹ سپیڈ سوگنا تک زیادہ ہو جائے گی اور مشین ٹو مشین کمیونیکشن میں بہت زیادہ آسانی ہو گی ۔

پی ٹی اےحکام کہتے ہیں ، 5جی کی لانچنگ میں مشکلات ضرور حائل ہیں لیکن اس کے لانچ ہونے سے آئی ٹی سیکٹر اور صارفین کی کایا پلٹ جائے گی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں