پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ ڈھاکہ اور اسلام آباد کے تعلقات میں اس وقت مثبت پیش رفت جاری ہے اور یہ مرحلہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران کہی۔

ہائی کمشنر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فضائی اور بحری رابطوں میں کچھ مشکلات موجود ہیں، تاہم ان پر باہمی سمجھوتے سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی بڑی رکاوٹ ایسی نہیں جو ختم نہ کی جا سکے۔

تاجروں کے مطابق اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارت ایک ارب ڈالر سے بھی کم ہے، جو ان کی اصل صلاحیت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ٹیکسٹائل شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، پیداوار میں بہتری اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

زبیر موتی والا نے ویزا کے عمل کو آسان بنانے اور کراچی اور ڈھاکہ کے چیمبرز آف کامرس میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ ہونا چاہیے، چاہے محدود پروازیں ہی کیوں نہ ہوں، کیونکہ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی آئے گی۔

انہوں نے بنگلہ دیش کے لیے براہِ راست بحری ترسیل کے آغاز کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ مالی لین دین زیادہ آسان اور مؤثر ہو سکے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں