خوفناک زلزلے سے تبت لرز گیا ، 126ہلاکتیں

چین کے علاقے تبت میں  زلزلے نےتباہی مچا دی،،،صبح 9بج کر5منٹ پرآنےوالےزلزلے سےمتعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی جس سے پورا خطہ لرز اٹھا۔ زلزلے کا مرکز چین میں تھا،،لیکن ۔200 کلومیٹر سےزیادہ فاصلےپرنیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی  عمارتیں لرز گئیں۔بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چینی میڈیاکےمطابق 5 سال کے دوران خطے میں آنے والا یہ سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔چین کے زلزلہ  پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی،جس کی گہرائی 10 کلو میٹرتھی۔زلزلے کا مرکز تبت کی ٹنگری کاؤنٹی تھا،تبت زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

 دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔بھارت کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سے 6 سیکنڈز تک عمارتیں لرزتی رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں