بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق، جمائما کو کیپ ٹاؤن کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، حادثے کے بعد جمائما کو وہیل چیئر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کی چوٹوں کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ اپنے دو بیٹوں، سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کی تعطیلات کے موقع پر جنوبی افریقا میں موجود تھیں۔
یہ حادثہ ان کے چاہنے والوں کے لیے باعث تشویش ہے، لیکن اسپتال ذرائع کے مطابق، ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔