بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، نئی دہلی میں کشمیر کی تاریخ پر لکھی گئی ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ممکن ہے تاریخ میں کشمیر کا نام بابا کش یپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔

امیت شاہ کا کہنا تھا کہ مؤرخین نے جو کچھ کرنا تھا کر چکے ہیں، لیکن اب ہمیں حقائق و شواہد کے ساتھ تاریخ کو درست کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کشمیر کو کش یپ کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے اور ہم اس کی ثقافتی عظمت کو دوبارہ حاصل کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، امیت شاہ کی اس تجویز پر مختلف حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے، جو کشمیر کی تاریخ اور اس کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں