گوادر میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے 17 سالہ نوجوان کی پیچیدہ دماغی سرجری کامیابی سے مکمل کرلی

گوادر میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 17 سالہ نوجوان کی پیچیدہ دماغی سرجری کامیابی سے مکمل کی ہے۔

گوادر کے رہائشی 17 سالہ سلمان کو سڑک حادثے میں شدید چوٹیں آنے کے بعد تشویشناک حالت میں پاک چین فرینڈشپ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کو دماغ پر شدید چوٹ آئی تھی اور اس کی حالت کے پیش نظر سرجری کی ضرورت تھی۔ پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے دستیاب طبی وسائل اور آلات کے ساتھ اس کا پیچیدہ آپریشن کیا۔

محدود طبی وسائل اور آلات کے باوجود میڈیکل ٹیم سرجری کامیابی سے مکمل کرنے میں کامیاب رہی۔

آپریشن کے بعد نوجوان کے اہل خانہ نے علاج اور کامیاب سرجری پر پاک فوج کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں