افغانستان سے پاکستان داخلے کی کوشش ناکام، 15 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 دہش-ت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہش-ت گردوں نے 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کا سراغ لگا لیا۔

بیان کے مطابق تقریباً 36 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں 15 دہش-ت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہش-ت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ف-تنہ الخوارج سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید ممکنہ دہش-ت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی دہش-ت گرد عناصر کی جانب سے پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے افغان سرزمین سے ہونے والی مبینہ سرحد پار دہش-ت گردی کے حوالے سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور دہش-ت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں