دبئی نے سال نو کا استقبال منفرد انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار جشن کے مرکز میں محنت کش ہوں گے، جن کے لیے خصوصی مراعات اور انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
محنت کشوں کے لیے خصوصی انعامات
دبئی کے حکام نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے، اور نئے سال کی خوشیوں کو ان کے ساتھ بانٹنا ہمارا عزم ہے۔ اس ضمن میں دو دن کے لیے مفت ہائی اسپیڈ انٹرنیٹفراہم کیا جائے گا۔ سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کو بطور تحفہ دیے جائیں گے۔ دو نئی گاڑیاں محنت کشوں کو تحفے میں دی جائیں گی۔ 30 فری ٹکٹس محنت کشوں کو دی جائیں گی۔ 5 لاکھدرہم مالیت کے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
محنت کشوں کے لیے دبئی میں مختلف مقامات جیسے القوز، محسنہ، اور جبل علی میں تقریبات منعقد ہوں گی، جہاں انعامات جیتنے کا موقع ہوگا۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ محنت کش ہمارے پارٹنر ہیں اور ان کے تعاون کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ اس لیے نئے سال کی خوشیوں کو ان کے ساتھ منانا ہماری ترجیح ہے۔
یہ منفرد اقدام دبئی کے محنت کش طبقے کے لیے خوشیوں کا پیغام ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی۔