سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے پر حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں شہریوں نے نومبر میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے صدر الیگزینڈر ووچک اور حکومتی جماعت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
واقعے میں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد عوام نے حکومتی وزیر اور حکام پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ یونیورسٹی طلبہ اور کسان یونین کی جانب سے ترتیب دیا گیا اور یہ حالیہ برسوں میں سربیا کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ بن گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں