بھارت پی سی بی فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر راضی ہو گیا: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اِس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا۔

فیوژن ماڈل ہے کیا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں فیوژن ماڈل پیش کیا ہے، جِس کے تحت اگر بھارت پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آتا تو پاکستان بھی اگلے 3 سال کے لیے کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت نہیں جائے گا، بلکہ نیوٹرل وینیوز پر میچز کھیلے گا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پی سی بی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں