فلسطین کی آزاد، خودمختار ریاست کے حامی ہیں : بھارتی وزیرِ خارجہ

بھارت کے وزیرِ خارجہ جے شنکر نے راجیا سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ ساتھ ، علیحدہ آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ “ہم آزاد فلسطینی ریاست کے حامی ہیں۔”

بھارتی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے بعد فلسطین سے متعلق 13 قراردادیں اقوام متحدہ میں پیش کی گئیں۔ بھارت نے ان قراردادوں میں سے 10 کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 3 میں غیر حاضر رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت تنازع سے متاثرفلسطینیوں کے لیے امداد بھی فراہم کررہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں