ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن کی کی قدر تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ ڈالرز کی حد عبور کر گئی۔دُنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ ہے۔
رواں برس بٹ کوائن کی قیمت میں 140٪ اضافہ ہوا ہے۔ اِس کو بوسٹ اس وقت ملا جب امریکہ میں صدارتی انتخابات شروع ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں 48٪ اضافہ ہوا۔
امریکی الیکشن کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں کتنا اضافہ ہوا؟
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن کمپین میں وعدہ کیا تھا، کہ وہ امریکہ کو “کرپٹو کا دارالحکومت” بنائیں گے۔ جونہی ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے کرپٹو مارکیٹ میں تاجروں نے ایک دم تجارت کی جِس سے کئی کرپٹو کرنسیز میں 48٪ تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔
حال ہی میں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ایٹکنز کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تو بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔ واضح رہے کہ پال کرپٹو کرنسیوں پر پابندیاں ہٹانے کے حامی ہیں۔