امن معاہدے کے بعد ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں شامل ہو سکتا ہے، ترک وزیر خارجہ

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے بعد ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں حصہ لے سکتا ہے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کا یہ عمل مختلف ممالک کی تکنیکی ٹیم کے ذریعے انجام دیا جائے گا، اور اس میں شامل ہونے پر ترکیہ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تاہم حاقان فیدان نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں یہی تکنیکی اتحاد کسی نئے تنازع کا حصہ بن گیا تو ترکیہ اپنی پالیسی پر دوبارہ غور کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل پاکستان میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں حل کیے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں